پولیس نے ناکے پر ٹرک روکا تو کیا نکلا؟لاہور کے باسی بال بال بچ گئے

(قدرت روزنامہ)موبائل سکواڈ  کی شیرا کوٹ پولیس ناکے پر کارروائی  ۔ شہر میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ٹرک سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں بھی برآمد کر لی گئیں ۔

ایس پی موبائل سکواڈ سید ذیشان حیدر کے مطابق وقاص نامی شخص ٹرک میں رکھی بند بوریوں میں مردہ مرغیاں چھپا کر لے جا رہا تھا کہ بابو صابو پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ٹرک کو روک کر چیک کر لیا۔ مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا اور ٹرک سے بھاری مقدار میں برآمد شدہ مردہ مرغیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

ایس پی موبائل سکواڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم وقاص کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

60 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago