دانیہ شاہ کیلئے بُری خبر، اہم ادارے نے طلب کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی درخواست پرکراچی کی مقامی عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق

وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ عامر جمیل کا کہنا ہےکہ دانیہ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل کیں، ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے جس پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی کراچی میں دانیہ شاہ کے خلاف سائبرکرائم کےتحت کارروائی پر سماعت کی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئےفریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہےکہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی اس حرکت سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، معمولی تنازع پر نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔ خیال رہےکہ سماجی تنظیم نےدانیہ شاہ کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago