انتخابی اصلاحات مسترد; پی ڈی ایم نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

(قدرت روزنامہ)حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کی ہر طرح کی انتخاباتی اصلاحات کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان  کی زیرصدارت اسلام آباد میں  پی ڈی ایم کا  اجلاس  ہوا، پی ڈی ایم نے انتخابات ترمیمی بل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگ کے نائب صدر مریم نواز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی  پی ڈی ایم  قومی اسمبلی میں ترمیمی بل اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرے گی ۔

ذرائع  کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز دی کہ تمام پارٹیز عام انتخابات 2023 پر توجہ مرکوز کریں، اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیاکہ پی ڈی ایم کاآئندہ سربراہی اجلاس28اگست کو کراچی میں ہوگا جبکہ 21اگست کو اسلام آباد میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلےپر عمل نہیں ہوا،حکومت توہین عدالت اور قانون شکنی کر رہی ہے۔ملک پر الیکشن چور سلیکٹڈ حکومت مسلط ہے۔پی ڈی ایم آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین دھاندلی کا سب سے آسان طریقہ ہے،پاکستان کو اس وقت بدترین تنہائی کا سامنا ہے۔پی ڈی ایم29اگست کو کراچی میں جلسہ کرے گی۔

Recent Posts

بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص…

3 mins ago

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی

حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے…

12 mins ago

لاپتا افراد کے مسئلے میں سب سے زیادہ مشکلات خواتین کو درپیش ہیں، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، آرگنائزرنائید بلوچ اور…

18 mins ago

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

23 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

36 mins ago

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

42 mins ago