پاکستان میں 25بلین ڈالر کی سرمایہ کار ی سے سی پیک کے 46منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، چینی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25بلین ڈالر کی سرمایہ کار ی سے سی پیک کے 46منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، پاکستانی کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔باہمی کوششوں سے سی پیک کے 46 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ زیر تعمیر ہیں جن پر اب تک 25اعشاریہ چار بلین امریکی ڈالر خرچ ہوچکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر سیمنار سے خطاب کے دوران چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں

کے تحت 75ہزار بے روزگار افراد کو روزگار فراہم ہوا ۔ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود سی پیک کے دیگر منصوبوں پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے اور اس پراجیکٹ میں کام کرنے والوں کو نوکری سے نہیں نکالا گیا ۔ گوادر پورٹ کی کامیابی کو وزیراعظم عمران خان نے بھی سراہا ، بجلی کے منصوبوں نے ملک کی لوڈ شیڈنگ جیسےمسئلے پر قابوپانے میں مدد ملی ہے ۔ سی پیک اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے پاکستان کیلئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آ رکے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون،سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی ۔انہوںنے اس عزم کو دوہرایا کہ چین بطور سٹرٹیجک شراکت دار پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا ۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات کے دوران موجودتھے ۔

Recent Posts

پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر سے نمٹنے کیلئے نئی پرنٹنگ مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10…

1 min ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، پچھلے سات ماہ…

7 mins ago

کراچی میں ڈیفنس کے تمام علاقوں اور اختر کالونی میں گیس سپلائی معطل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تمام علاقوں سمیت اختر…

19 mins ago

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے امریکا میں ہونیوالی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں 2 تمغے جیت لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ہونے والی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے…

24 mins ago

آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے والوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق

‎اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں…

35 mins ago

حکومت کا وقت بہت محدود، ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی پوری امید ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے…

44 mins ago