لاہور میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا، مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا سسٹم ابھی تک صوبائی دارالحکومت میں موجود، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے باقاعدہ دریائے راوی میں سیلاب کے خدشات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا سسٹم ابھی تک شہر میں موجود ہے۔

جو شہر میں موسلادھار بارش کا باعث بنے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے بعد شہر کا مطلع صاف ہو جائے گا۔

جس کے بعد شہر میں باقاعدہ مون سون کا آغاز ہوگا۔ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد واسا انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

22 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

29 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

36 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago