نجی بینک کی2برانچز میں75کروڑ روپے مالیت کے سونے و رقم کے غبن معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، مزید سنسنی خیز انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ)نجی بینک کی2برانچز میں75کروڑ روپے مالیت کے سونے و رقم کے غبن کا معاملہ میں دوران تفتیش مزید حقائق سامنے آئے ہیں، جعل ساز ملزمہ اپنے طریقہ واردات میں بینک ملازمین کو قیمتی تحائف دیتی رہی ہیں۔اس حوالے سے تفتیشی حکام نے بتایاکہ ماسٹر مائنڈ خاتون رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو حصہ بھی دیتی رہیں، بینک ملازمین جعل ساز خاتون سے بیش قیمت تحائف بھی لیتے رہے۔دوران تفتیش فراڈ کیس میں گرفتارملزم عدیل کے اکائونٹ میں24لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ گولڈ فنانس ایگزیکٹو عدیل کو ماسٹر مائنڈ خاتون نے ایک کار

بھی تحفے میں دی تھی۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر برانچ کی گرفتار خاتون منیجر کو بھی ایک پلاٹ تحفے میں دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ملزمہ نے دیگر بینک ملازمین کو قیمتی موبائل فونز بھی بطور تحفہ دیئے۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ اس کے علاوہ ملزمہ نے جعل سازی سے حاصل ہونے والی رقم سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اور بینک سے حاصل شدہ رقم سے بیش قیمت گاڑیاں بھی خریدی۔پولیس کے مطابق ماسٹرمائنڈ خاتون دونوں برانچز میں عملے کو جیب خرچ بھی دیتی تھی،75کروڑ روپے کے بینک فراڈ میں اب تک14ملزمان گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

11 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

26 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

29 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

49 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago