پاکستانی لیجنڈ ظہیر عباس تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستانی لیجنڈ ظہیر عباس تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے . جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے عظیم سابق کرکٹر ظہیر عباس کے حوالے سے لندن سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے .

بتایا گیا ہے کہ ظہیر عباس کو تشویش ناک حالت میں لندن کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو منتقل کرنا پڑا .

بتایا گیا ہے کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کرونا میں مبتلا ہوئے تھے . بعد ازاں لندن میں انہیں نمونیا اور گردوں میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں 3 دن پہلے ہسپتال لے جایا گیا . ہسپتال میں زیر علاج ظہیر عباس آکسیجن پر ہیں . اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیاہے کہ سابق کرکٹر نے منگل کے روز ہاتھ کے اشاروں سے اپنی بیٹی سے سلام دعا کی . اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں