لیسکو کی جانب سے لاہور لوڈشیڈنگ فری شہر قرار

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہونے پر لیسکو نے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی ہے .

بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے بجلی کی ڈیمانڈ 3700 میگا واٹ اور سپلائی 3600 میگاواٹ ہونے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور لاہور شہر کو لوڈشیڈنگ فری شہر قرار دے دیا ہے .

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو کو رسد اور سپلائی کے درمیان 100 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہر کے مضافاتی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں سے صرف 1 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں