پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں ،وزیرخزانہ کا دلچسپ بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد

وزیراعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ چوبیس گھنٹو میں ہوگا، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ عرصے کیلئے آئے ہیں ہمیں کام کرنا چاہیے،ہمیں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف، وزارت خارجہ اور ایف اے ٹی ایف سیل کو مبارک باد دی۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے انڈونیشیا سے خوردنی تیل منگوانے پر وزیرصنعت اور ٹیم کو مبارک باد دی۔انہوںنے کہاکہ خوردنی تیل کی کمی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا، خوردنی تیل کی فراہمی کے لیے انڈونیشیا کے صدر سے بات کی تھی، وزارت صنعت اور وزارت خارجہ کے حکام نے اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ خوردنی تیل کی آمد کے بعد معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ ریلوے دھماکہ، خودکش حملے روکنا مشکل ہے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا خودکش تھا…

8 mins ago

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے…

16 mins ago

کوئٹہ میں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں کرکے فرار ہوجاتے اور فورسز کوخبر تک نہیں ہوتی؟ محمود خان اچکزئی کا جرگے سے خطاب

لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی امن جرگہ لورالائی میں شروع ہوگیاپشتونخوا…

22 mins ago

ریلوے اسٹیشن دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،کوئٹہ ڈی سی سعد بن اسد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے…

40 mins ago

کوہلو،تعلیمی اداروں میں سر عام نقل ، بچوں کی محنت اور صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے ،طلباءتنظیمیں

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور جمعیت علماء…

45 mins ago

مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی

دشت(قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد…

50 mins ago