محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بڑا گھپلا پر کشش نمبروں کا نیلامی سکینڈل منظر عام پر آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے انٹرنل آڈٹ نے پر کشش نمبروں کی نیلامی کی مد میں کروڑوں روپے ای ٹی اوز کی جیبوں میں رکھنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ کے انٹرنل آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ای ٹی اوز نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی میں حصہ لینے والے شہریوں کی جانب سے موصول کردہ سکیورٹی کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیبوں میں رکھی ہوئی تھی جبکہ قانونی طور پر

محکمہ یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرنے کا پابند ہے۔ انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے بعد صرف لاہور دفتر میں کروڑوں روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں نے سکیورٹی رقم جمع کروا کر 11 سو پر کشش نمبر نیلامی میں جیتے لیکن ان نمبروں کو اپنی گاڑیوں پر آویزاں نہ کیا اور نیلامی کی باقی رقم جمع نہ کروائئی جس کے بعد ای ٹی اوز نے نیلامی کی مد میں پے آڈر کی شکل میں موصول کردہ سکیورٹی کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیبوں میں جمع کئے رکھی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سائلین کو ان کے پے آڈر واپس کر کے ان سے معاوضہ وصول کرنا تھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیلامی میں صوبے بھر میں نیلامی ہونے والے 11 سو پر کشش نمبروں میں سے 6 سو نمبر لاہور کے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

22 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

41 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

46 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

1 hour ago