ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشیں جاری ،پانی کی صورتحال بہتر ہونے لگی

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشیں جاری ہیں،جس سے پانی کی صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 154642 کیوسک ہو گئی۔چشمہ بیراج ذرائع نے بتایا کہ ایک دن میں 20 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریا میں پانی کا لیول 639 اعشاریہ 30 فٹ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں اور بیراج کے 52 میں سے 50 سپل ویز کھل گئے۔دوسری جانب حالیہ مون سون کی بارشوں سے دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہونی لگی۔کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پانی کی آمد 71819 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 61683 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ میں پانی کی سطح میں 16 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق اب بھی گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا شارٹ فال 40 پرسنٹ برقرار ہے۔دوسری جانب تربیلا منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 76 ہزار ایکٹر فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بارشوں سے قبل پانی کا ذخیرہ صرف 77 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا تھا۔ارسا حکام کے مطابق تینوں بڑے ذخائر میں پانی کے ذخیرہ میں 1 لاکھ ایکٹر فٹ پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا میں 28 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 1 لاکھ 34 ہزار اور چشمہ میں 14 ہزار ایکٹر فٹ ہے۔حکام کے مطابق بارشوں کے موجودہ اسپیل سے پانی بحران میں مزید بہتری کی امید ہے۔ صوبوں کیلئے پانی بحران میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

3 mins ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

11 mins ago

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

19 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

28 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

35 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

43 mins ago