“کوکو مو” وزیر خزانہ نے صرف اپنی کمپنی کو درآمدات میں ریلیف دیا ہے، سینیٹر کامل علی آغا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ’’کوکو مو‘‘ وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کوکو مو وزیر خزانہ کو صرف اپنی کمپنی پر دھیان ہے کہ اس کا میٹریل سستا درآمد ہو اسی طرح انہوں نے ڈیری ملک کے میٹریل پر بھی رعایت دی ہے .

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے بے نظیر بھٹو کے دور میں مہنگے بجلی گھروں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ مغربی مفادات کی تکمیل ہے اور اس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت نے 16 کے قریب مہنگے بجلی بھر لگائے، اگر اس وقت بے نظیر بھٹو نے کمیشن لیا تھا تو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی کمیشن لی ہے .

انہوں نے کہاکہ جن کو بیرون ملک ڈالر کی صورت میں کمیشن ملتا ہے یہ کسی صورت بھی ملک میں بجلی سستی نہیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں