لاہور(قدرت روزنامہ)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے چینی کی برآمد کو ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیاہے ۔نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اپریل 2019 سے جنوری 2020 کے دوران 49 کروڑ 57 لاکھ 42 ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی طور پر چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہوگئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر سے دسمبر 2018 کے دوران
11 لاکھ میٹرک ٹن چینی مشروط طور پر برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، ای سی سی نے چینی کے اسٹاک اور ایکسپورٹ اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کو ہر 15روز میں اجلاس کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم بین الوزارتی کمیٹی ہر 15 روز میں اجلاس منعقد نہیں کرسکی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الوزارتی کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر مزید چینی برآمد نہ کرنے کی سفارش کرنا تھی، اگر کمیٹی کے باقاعدگی سے اجلاس ہوتے تو چینی کی برآمد یکم اپریل 2019 سے بند ہوجانی چاہیے تھی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، پچھلے سات ماہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تمام علاقوں سمیت اختر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ہونے والی ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق…