پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہو گئی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواوں اور پینشن دینے سے معذرت کر لی ۔
اس حوالے سے وائس چانسلر نے وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔جامعہ پشاور بھی مالی بحران کا شکار،
ملازمین کوتنخواہیں اور پینشن دینے سے قاصر ہے۔ وائس چانسلر نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ۔
مراسلہ کے مطابق فنڈ نہ ملنے کے باعث یونیورسٹی پنشن اور تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس بجٹ میں 6 جامعات کے لئے دو ارب روپے کا اعلان کیا تھا ۔
تاہم فنڈ میں جامعہ پشاور کے لئے مختص ساڑھے چار کروڑ روپے تاحال نہیں ملے۔یکم جولائی کو یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی نہیں کر سکتی ۔
مسئلہ وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے تاکہ فنڈ ریلیز ہو ۔فنڈز ریلیز ہونے سے یونیورسٹی ملازمین کو اگلی تنخواہ دینے کی قابل ہو جائے گی ۔
دوسری جانب مالی بحران کے باعث اساتذہ پریشان ہو گئے انہوں نے احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی ۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ان کو تنخواہیں ادا کی جائے۔
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ سے زائد گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے میں 26…
مری (قدرت روزنامہ) مری میں نشے کی حالت میں 4 اوباش سیاحوں نے مال روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال و دیگر کابینہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی،…