شہروز کاشف رواں سال 8 ہزار میٹر سے بلند مزید 5 چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پرعزم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند مزید 5 چوٹیوں کو رواں سال ہی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ دنیا کی 5 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند مزید 3 چوٹیوں کو سر کریں گے اس سلسلے میں وہ یکم جولائی کو 8125 میٹر بلند دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر مہم جوئی شروع کریں گے ۔
نانگا پربت کے بعد وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو سر کریں گے۔ شہروز کاشف نے کہا کہ وہ اس سال ستمبر میں ایک بار پھر نیپال کا رخ کریں گے جہاں وہ دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی چی اویو اور 7ویں بلند ترین چوٹی داؤلاگیری کو سر کریں گے۔ اگر شہروز ان تمام ٹارگٹس کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس سال کے آخر تک وہ 8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں میں سے 12 کو سر کرلیں گے۔

شہروز کاشف تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی کوہ پیما نے گزشتہ ماہ نیپال میں کینچن جونگا، لوٹسے اور مکالو کو سر کیا تھا اور اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور براڈ پیک سر چکے ہیں ۔ شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں لیکن سپانسرز کی عدم موجودگی ان کی پیش قدمی میں حائل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال مزید 5 چوٹیوں کو سرکرنے کا پلان تو بنا لیا ہے لیکن اگر بروقت سپانسرشپ نہ مل سکی تو ریکارڈ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہوسکتی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

52 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

1 hour ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago