ایک ماہ ہو گیا مجھے وزیر بنے کوئی محکمہ نہیں دیا گیا اور انکے اپنے وزرا کو محکمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں’حسن مرتضیٰ پھٹ پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ یہ بد معاشیاں بھی کرتے ہیں اور شرافت کے لبادے بھی اوڑھتے ہیں،اس گھٹن زدہ ماحول میں پی ایس ایف،یوتھ اور مینارٹی ونگ کے لوگ پیپلز پارٹی اور اسکے نظرئیے سے جڑے ہوئے ہیں جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،آج ہم اس مرحلے سے گزر رہے ہیں جو آپ کو اقتدار کی طرف لے کے جاتا ہے

،مجھے وزیر بنے ایک ماہ ہو گیا ہے،مجھے کوئی محکمہ نہیں دیا گیا اور انکے اپنے وزرا کو محکمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں،کل کو ہم نے انکے خلاف ہی الیکشن لڑنا ہے۔وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر پنجابی آرٹ اینڈ کلچر کمپلیکس میں “جشن بے نظیر”کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پی ایس ایف کے علاہ گلگت بلتستان،ازاد کشمیر،پشتون سٹوڈنٹ کونسل،سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل،سندھی سٹوڈنٹ کونسل اور مینارٹی ونگ کی طرف سے شاندار ٹیبلو پیش کیے گئے جبکہ تقریب میں مشاعرے کا بھی اہتمام۔کیا گیا تھا، تقریب کے دوران مہوٹے گروپ اور سرائیکی سٹوڈنٹس کی جھومر نے محفل لوٹ لی،نظامت کے فرائض شہزاد سعید چیمہ ،ڈاکٹر جاوید جان اور سبط حسن نے ادا کیے۔اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی،اسلم گل،نرگس خان،جمیل۔منج،نوید چودھری،آصف بشیر بھاگٹ،بیگم رانا شوکت،صغیرہ اسلام،شاہدہ جبیں،عزیز الرحمن چن فیصل،میر،افنان صادق بٹ ،منور انجم، محسن ،شہناز کنول اور دیگر بھی موجود تھے،سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بی بی رانی سے روحانی محبت اور عشق ہے یہ اسکی ابتدا ہے کہ آج انکی سالگرہ کا دن ہے اور جو سانحہ ہوا لگتا آج ہی ہوا ہے مگر وہ آج بھی ہم میںموجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ آج بھی کچھ ستمگر سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی یا کسی جمہوری جماعت میں کوئی دم خم رہ گیا تو شاید انکی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہی

اور وہ اس خوف اور پروپیگنڈے میں لگے ہیں کہ پیپلز پارٹی اس ملک کو کھا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹا آدمی بڑے عہدے کو بھی چھوٹا کر دیتا ہے مگر بڑا آدمی چھوٹے عہدے کو بھی بڑا کر دیتا ہے،کسی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور ممنون حسین میں کیا فرق ہے،

میں نے کہا کہ ممنون کو صدر وزیر اعظم نے جبکہ صدرآصف علی زرداری وزیر اعظم بنانے والا ہے۔انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے لیے قوس قزح کے رنگوں کی بہار ہیں،بے نظیر ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک نظرئیے اور نکتہ نظر کا نام ہے،وہ ملک میں شدت پسندی اور انتہا پسندی کیخلاف توانا آواز تھیں۔

Recent Posts

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

3 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

14 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

38 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

48 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

56 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

1 hour ago