پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگا،ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی،ہمیں روس سے گیس،آئل اور گندم چاہیے تھی،روس سے ہمیں تیل 30 فیصد رعایت پر مل رہا تھا،ہمارے خلاف سازش ہوئی،عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ22 کروڑ عوام کیلئے شرمندگی ہےکہ منتخب وزیراعظم کو سازش سے ہٹایا گیا،جب بھی پاکستان میں حکومت ہٹائی گئی اس کی وجہ کرپشن تھی، پہلی بار حکومت کو ہٹایا گیا جب کسی کیخلاف کرپشن کے کیسز نہیں تھے،جب سے ہمیں ہٹایا گیا ملکی معیشت نیچھے گئی ،ہم اداروں کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہیں، انکا کہناتھاکہ روس کا دورہ پہلے سے طے تھا،تمام اسٹیک ہولڈرز چاہتے تھے کہ روس کےساتھ تعلقات بہتر ہوں،گزشتہ روز عمران خان نے وفاقی حکومت پر خود کو این آر او دینا کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے کی گئیں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، فیک اکاؤنٹس میں اومنی کے حوالے سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی 8 ارب کی باہر سے ٹی ٹیز آئیں، اب یہ سارے بچیں گے، جس کے لیے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے،ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، جن لوگوں نے بے شرمی سے نیب کی ترامیم منظور کی ہیں، ان کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈالنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیب کے حوالے سے جو ترامیم کی ہیں، اس کو ہم نے اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس قوم کے اندر انصاف نہ ہو یعنی قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کرپشن اس کی نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو اور قانون صرف کمزوروں کیلئے ہو تو وہ ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بنانا ریاست بنتے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی قوم امیر ہے تو اس لیے نہیں ہے وہاں وسائل زیادہ ہیں اور اگر کسی قوم میں غربت زیادہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے وہاں وسائل کی کمی ہے بلکہ کمی ایک چیز کی ہے انصاف کی، جس ملک میں انصاف کی کمی ہے وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

2 mins ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

11 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

19 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

25 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

37 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

1 hour ago