ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے . تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ ضلع ٹنڈوالہیار سے دریافت ہوا ، تیل وگیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دریافت کیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے ، نئے ذخیرے سے یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی جب کہ تیل و گیس کے ذخیرے کی دریافت کیلئے 2573 میٹر کھدائی کی گئی .


چند روز قبل صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) ترجمان کے مطابق گدو بلاک کے عمیر ساؤتھ ایسٹ ون کنویں کی 790 میٹر تک کھدائی کی گئی اور ابتدائی نتائج کے مطابق 1.063 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی .

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اورملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی ، نئی دریافت سے گیس کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یومیہ 10 لاکھ 6 ہزار مکعب فٹ گیس ملے گی .

ادھر شمالی وزیرستان میں بنوں ویسٹ بلاک سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں ، جہاں سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے جو کہ شمالی وزیرستان میں تیل وگیس کی پہلی دریافت ہے . ترجمان ماڑی پٹرولیم نے کہا کہ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی ، اس نئی دریافت کی مدد سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں