افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد جاں بحق

کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 255 افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے .

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں افغان حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 280 افراد کی اموات کی تصدیق کردی .

زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے . زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں .

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی . زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے . افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے .

زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں . حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے . زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں