’پی ڈی ایم پٹے ہوئے مہروں کی بیٹھک ‘ فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ پر حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کا مقصد نواز شریف کو مقدمات میں ریلیف دلانا ہے، ایک طرف برطانیہ میں نواز شریف کے ویزے میں توسیع نہیں ہو رہی تو دوسری جانب پی ڈی ایم ایک بار پھر اپنے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کا کیا مقصد ہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امید تھی کہ شہباز شریف بطور ضمانتی نواز شریف کی وطن واپسی کو بھی پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر رکھتے جس کی انہوں نے عدالتوں میں گارنٹی دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پٹے ہوئے مہروں کی بیٹھک بن گئی ہے، مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں، پی ڈی ایم پہلی بار جب احتجاج کے لئے نکلی تو تقسیم ہوئی، پھر حکومت کا استعفیٰ لینے نکلی تو اے این پی اور پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے دیئے، اب پی ڈی ایم کی تحریک کا انجام مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے استعفوں کی صورت میں ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی بے کار نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کے عوام کی عمران خان سے وابستگی مزید مضبوط اور گہری ہوتی جا رہی ہے کیونکہ وہ عمران خان کو کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مسلسل محنت، ثابت قدمی اور شاندار حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کی معاشی تنزلی کے رخ کو تبدیل کردیا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا ان کی پہلی ترجیح ہے، آنے والے ماہ و سال ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ہوں گے۔

Recent Posts

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

16 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

35 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

40 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

1 hour ago