چند مہینے کے لیے نیب قانون برقرار رکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے نئے قانون کی چند شکوں کی آڑ میں خود کو این آر او دیا ہے . حکومت کو چاہیے کہ چند مہینے کے لیے نیب قانون برقرار رکھیں، پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو بھی نیب کا مزہ چکھنے دیں .

اس کے بعد یہ خود نیب قانون بدلنے کے لیے منتیں کریں گے .
سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا الزام درست ہے کہ ن لیگ کے لیے مہنگائی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اپنے کرپشن کیسوں کو ختم کروانے کا ہے . حکومت اب آئین پاکستان میں لکھ دے کے ہر بیوروکریٹس ،سیاستدان اور بااثر شخص کو کھلی چھٹی ہے . اب نیب افسر الزام ثابت نہیں کرسکا تو اسے پانچ سال سزا ہوگی . انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں نے اپنے کیسوں کو سامنے رکھ کر جو ترامیم کی ہیں اس کی بڑی مثال یہ ترمیم ہے کہ بیرون ملک سے آیا ہوا ثبوت قابل قبول نہیں ہو گا .

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت پر خود کو این آر او دینا کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے کی گئیں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، فیک اکاؤنٹس میں اومنی کے حوالے سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی 8 ارب کی باہر سے ٹی ٹیز آئیں، اب یہ سارے بچیں گے، جس کے لیے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے،ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، جن لوگوں نے بے شرمی سے نیب کی ترامیم منظور کی ہیں، ان کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈالنا چاہیے .
منگل کو یہا ںپریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیب کے حوالے سے جو ترامیم کی ہیں، اس کو ہم نے اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس قوم کے اندر انصاف نہ ہو یعنی قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کرپشن اس کی نشانی ہے . انہوںنے کہاکہ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو اور قانون صرف کمزوروں کیلئے ہو تو وہ ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بنانا ریاست بنتے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے

. .

متعلقہ خبریں