چند مہینے کے لیے نیب قانون برقرار رکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے نئے قانون کی چند شکوں کی آڑ میں خود کو این آر او دیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ چند مہینے کے لیے نیب قانون برقرار رکھیں، پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو بھی نیب کا مزہ چکھنے دیں۔اس کے بعد یہ خود نیب قانون بدلنے کے لیے منتیں کریں گے۔
سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا الزام درست ہے کہ ن لیگ کے لیے مہنگائی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اپنے کرپشن کیسوں کو ختم کروانے کا ہے۔حکومت اب آئین پاکستان میں لکھ دے کے ہر بیوروکریٹس ،سیاستدان اور بااثر شخص کو کھلی چھٹی ہے۔اب نیب افسر الزام ثابت نہیں کرسکا تو اسے پانچ سال سزا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں نے اپنے کیسوں کو سامنے رکھ کر جو ترامیم کی ہیں اس کی بڑی مثال یہ ترمیم ہے کہ بیرون ملک سے آیا ہوا ثبوت قابل قبول نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت پر خود کو این آر او دینا کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے کی گئیں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، فیک اکاؤنٹس میں اومنی کے حوالے سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی 8 ارب کی باہر سے ٹی ٹیز آئیں، اب یہ سارے بچیں گے، جس کے لیے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے،ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، جن لوگوں نے بے شرمی سے نیب کی ترامیم منظور کی ہیں، ان کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈالنا چاہیے۔
منگل کو یہا ںپریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیب کے حوالے سے جو ترامیم کی ہیں، اس کو ہم نے اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس قوم کے اندر انصاف نہ ہو یعنی قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کرپشن اس کی نشانی ہے۔انہوںنے کہاکہ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو اور قانون صرف کمزوروں کیلئے ہو تو وہ ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بنانا ریاست بنتے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے

Recent Posts

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

4 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

6 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

13 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

20 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

26 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

34 mins ago