کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو آج بریک لگا ہے اور ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوکر 211 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر ریٹ نیچے آجانے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 2 روپے
سستا ہوکر213 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور انڈیکس 42500پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ78.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں748.97پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41776.98پوائنٹس سے بڑھ کر42525.95پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 301.49پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15954.31پوائنٹس سے بڑھ کر16255.80پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28599.83پوائنٹس سے بڑھ کر29004.11پوائنٹس پرجا پہنچا ۔
کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب38کروڑ84لاکھ35ہزار819روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب60ارب84کروڑ 61لاکھ37ہزار937روپے سے بڑھ کر70کھرب59ارب 23کروڑ 45لاکھ73ہزار 756روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 9ارب روپے مالیت کے30کروڑ5لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ روز مجموعی طور پر 341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے268کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،49میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ36لاکھ ،پاک ریفائنری 2کروڑ6لاکھ ،سینرجیکو پاک 1کروڑ78لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ57لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کے بھا میں48.38روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1729.95روپے ہو گئی اسی طرح 34.99روپے کے اضافے سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 764.99روپے پر جا پہنچی ۔
اسی طرح رفحان مائز کے بھا میں409.67روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 9950.00روپے پر آ گئی اسی طرح39.99روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر1100.00روپے پر آ گئی ۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…