مفتاح اسماعیل اورانکی حکومت نے جو اقدامات کئے وہ دفاع نہیں کر پا رہے

ملتان (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاکہناہے مفتاح اسماعیل اورانکی حکومت نے جو اقدامات کئے وہ دفاع نہیں کر پا رہے۔ انکا آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا جو پذیرائی مل رہی ہےاس سے ظاہر ہے لوگ عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کسان ،سرمایہ کار، تاجر مطمئن نہیں جبکہ ٹرانسپوٹرز سراپا احتجاج ہیں، لوڈ شیڈنگ حد سے زیادہ بڑھ گئی اور ڈیزل کی قیمت انتہائی حد تک بڑھا دی گئی ہے۔دو روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے نشت ہوئی،اس نشت پر بہت اچھی پیشرفت ہوئی۔ ہم جانتےہیں الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کیا ارادے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے باز گشت ہے کہ 18 سیٹیں ن کی 2 پی ٹی آئی کی ہیں ، اس میں وزیبل ہاتھ بھی ہے اور ان وزیبل ہاتھ بھی ہے ، الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

شاہ محمود قریشی ے کہا کہ یہ الیکشن20 سیٹوں کا نہیں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا ہے ، اپنی وزارت اعلیٰ کے لیے سب کو جھونک سکتے ہیں ، اگر الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا اور ضمنی الیکشن میں اپنی ساکھ کھودی تو آج کہہ رہا ہوں جنرل الیکشن آپ دفن کردیں گے ، پھر اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے ، قانونی اور مالی لحاظ سے یہ آزاد ادارہ ہے ، لوگوں کا اعتماد اس ادارے سے کم ہوتا جارہا ہے ، ڈسکہ کا واقعہ تو سامنے ہے ، خدارا کہیں 20 ڈسکے نہ پیدا کر دیجیے گا۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

2 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

5 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

8 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

15 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

21 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

28 mins ago