آئی ایم ایف سے قرض کی رقم بڑھنے کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع ملنے کی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع ملنے کی امید ہے ،آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم بڑھنے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف سے بنیا دی طور پر بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے،دوسری جانب مٰیڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیاں کا ہد ف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہو اہے ، جبکہ کسٹم وصولی کا ہد ف 950 ارب روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 5 ارب کرنے پر اتفاق ہواہے، پٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے ،جی ایس ٹی کی مد میں وصو لیوں کا ہد ف 3 ہزار 8 ارب سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے پر اتفاق ہو اہے، جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر یکم جولائی سے سیلز ٹیکس 11 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے ،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ رکھا ہے جس کےبعد پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

2 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

6 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

8 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

16 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

22 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

28 mins ago