پولیس سرجن کا رویہ عامر لیاقت کے ورثاء سے اچھا نہیں، وکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت کی فیملی کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس سرجن کا رویہ ورثاء کے ساتھ اچھا نہیں رہا۔وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے عامر لیاقت کی موت ڈپریشن سے ہوئی ہے، فیملی ڈپریشن دینے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اجنبی عدالت میں گیا اور پوسٹ مارٹم کا آرڈر حاصل کرلیا، درخواست گزار نے کہا تھا جائیداد کا تنازعہ ہے۔ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مجسٹریٹ نے دو دفعہ باڈی کا جائزہ لیا تھا، پولیس نے کہا کہ عامر لیاقت کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ہیں، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور لیاقت علی خان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی فیملی کی پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل پر عدالت نے پوسٹ مارٹم روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اشکبار ہوگئیں۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

6 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

19 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

31 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

43 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

55 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago