وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں سیاسی قیادت کو ملک کی داخلی اور خارجہ سطح پر خطرات اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین قانون کے دائرے میں مذاکرات جاری ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، آج پاکستان کے کسی حصے میں دہشتگردی کا منظم ڈھانچہ موجود نہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیاسی وعسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا، قومی ، پارلیمانی وسیاسی قیادت اور اسمبلی وسینیٹ ممبران نے شرکت کی، اجلاس کو ملک کی داخلی اور خارجہ سطح پر خطرات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو پاکستان افغانستان سرحد پر انتظامی امور کی صورتحال پر آگاہ کیا گیا .

شرکاء کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا گیا،افغان حکومت کی سہولتکاری سے کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، سول ملٹری نمائندوں پر مشتمل کمیٹی آئین قانون کے دائرے میں بات چیت کررہی ہے، اجلاس کو اس تمام پس منظر سے باخبر کیا گیا جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا، مذاکرات سے متعلق حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا .
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا، امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان کی قوم اور افواج کی قربانیوں سے ریاستی عملداری اور امن بحالی ہوئی . آج پاکستان کے کسی حصے میں دہشتگردی کا منظم ڈھانچہ موجود نہیں ہے . اجلاس میں سیاسی قیادت نے معاملات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں