وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں سیاسی قیادت کو ملک کی داخلی اور خارجہ سطح پر خطرات اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین قانون کے دائرے میں مذاکرات جاری ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، آج پاکستان کے کسی حصے میں دہشتگردی کا منظم ڈھانچہ موجود نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سیاسی وعسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا، قومی ، پارلیمانی وسیاسی قیادت اور اسمبلی وسینیٹ ممبران نے شرکت کی، اجلاس کو ملک کی داخلی اور خارجہ سطح پر خطرات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو پاکستان افغانستان سرحد پر انتظامی امور کی صورتحال پر آگاہ کیا گیا۔

شرکاء کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا گیا،افغان حکومت کی سہولتکاری سے کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، سول ملٹری نمائندوں پر مشتمل کمیٹی آئین قانون کے دائرے میں بات چیت کررہی ہے، اجلاس کو اس تمام پس منظر سے باخبر کیا گیا جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا، مذاکرات سے متعلق حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا، امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان کی قوم اور افواج کی قربانیوں سے ریاستی عملداری اور امن بحالی ہوئی۔ آج پاکستان کے کسی حصے میں دہشتگردی کا منظم ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔ اجلاس میں سیاسی قیادت نے معاملات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

17 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

18 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

32 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

40 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

50 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

54 mins ago