پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے خود کر رہے ہیں آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ نہیں اور نام عمران خان کا لگاتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

لاہور (قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع خوشاب اور ٹکٹ ہولڈر چودھری رضوان مختار رندھاوا نے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سبطین شیرازی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ضلع خوشاب، محترمہ شازیہ کوثر ایڈووکیٹ صدر خواتین ونگ خوشاب، چودھری احمد سعید صدر یوتھ ونگ خوشاب، ملک انور ایڈووکیٹ صدر ہیومین رائٹس اور ملک احسن عمران انفارمیشن سیکرٹری کلچرل ونگ شامل تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے، جعلی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے، جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے یہ خود کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ نہیں اور نام عمران خان کا لگا رہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ مل کر ان کی الیکشن مہم چلائی جائے، ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم شروع کی جائے، کارنر میٹنگ اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر الیکشن مہم میں ایسے شرکت کریں جیسے وہ خود الیکشن لڑ رہے ہیں، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کھڑے ہیں اس لیے جاندار مہم چلا کر تحریک انصاف کو سیٹیں جتوائی جائیں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

1 min ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

15 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

47 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

48 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 hour ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago