کمپنی نے اسے فی الحال اسے باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا بلکہ اس کی ایک پرائیویٹ اسکریننگ ہوئی، مگر جلد باضابطہ طور پر بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا . یہ اوڈی کی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد کمپنی کی مستقبل کی لگژری خودکار گاڑیوں کے ویژن کو دکھانا ہے . اوڈی اے جے کے سربراہ ہنرک وانڈرز نے بتایا کہ یہ ہمارے مستقبل کے ویژن کا پہلا حصہ ہے . یہ 2 ڈور گاڑی ' اسپورٹ ' نامی بٹن کو دبانے سے اپنی شکل بدل لیتی ہے اور ڈیش بورڈ کے نیچے پیڈلز ابھرتے ہیں اور 2 سیکشنز میں تبدیل ہوکر کاک پٹ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں . فوٹو بشکریہ اوڈی گاڑی کے فرنٹ وہیلز کا بیس 9.8 کم ہو جاتا ہے، گاڑی کے تبدیل ہونے کا یہ عمل کسی سائنس فکشن فلم جیسا لگتا ہے . روایتی جی ٹی سیٹنگ میں یہ گاڑی آڈی اے 8 ایل سیڈان جتنی لمبی ہوتی ہے مگر اسپورٹ موڈ میں اس کا حجم کسی مڈ سائز اے 6 گاڑی جتنا ہوجاتا ہے . اس کا ہائپر بولیکیلی لانگ ہڈ درمیان سے تقسیم ہوجاتا ہے اور ایک ایسی جگہ بن جاتی ہے، جس میں کچھ سامان رکھا جاسکتا ہے . اس کی چھت کپڑے سے بنی ہے جس کو آسانی سے ہٹایا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ سیٹس کے پیچھے 2 ہلکے کمبل موجود ہیں جس کا مقصد مسافروں کو سرد موسم سے بچانا ہے . فوٹو بشکریہ اوڈی اسی طرح 55.7 انچ کے ڈییٹل ڈسپلے پر کسی فلم کو بھی اسٹریمن کیا جاسکتا ہے . کمپنی کے مطابق گاڑی میں منفرد ایل ای ڈی ڈیزائن دیا گیا ہے جو گاڑی کو لمبا یا چھوٹا کرنے سے متاثر نہیں ہوتا . یہ الیکٹرک گاڑی ہے جس میں موجود بیٹری پیک 80 کلو واٹ سے زیادہ کی گنجائش رکھتی ہے جبکہ سنگل الیکٹرک موٹر 624 ہارس پاور فراہم کرتی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)معروف کمپنی اوڈی نے ایسی کانسیپٹ گاڑی تیار کی ہے جس میں ایک کے اندر ' 2 ' گاڑیاں چھپی ہوئی ہیں .
اوڈی اسکائی سیفیر (Skysphere) ایسی حیران کن گاڑی ہے جس کی لمبائی کو بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے اور ایسا بس ایک بٹن کو دبانے سے ہوگا .
متعلقہ خبریں