کوئٹہ، تنخواہ کی عدم ادائیگی کیخلاف واسا ملازمین کا ٹیوب ویلز بند کرنیکا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ واسا کے ملازمین ٹیوب ویل اسٹاف مزدور اور پنشنرز دو ماہ سے تنخواہوں اوور ٹائم اور پنشن کی عدم ادائیگی نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے تنخواہیں نہ ملنے پر عید سے قبل اوزار چھڑ احتجاج اور کوئٹہ شہر کے تمام ٹیوب ویلز بند کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق زرغون روڈ واسا ہیڈ آفس سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین اور واساایمپلائز یونین کے صدر حاجی بشیر احمد عارف خان نچاری حاجی سعد اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مزدور اور ملازمین مختلف شاہراہوں پر تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کرتی ہوئے ایدھی چوک پر پہنچی جہاں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ ظفر خان رند ملک وحید کاسی دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک حسن بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے درجنوں مزدوروں کیساتھ احتجاجی ریلی کا استقبال کیا اور دھرنے میں شریک ہوئے اس موقع پر مزدوروں اور ملازمین نے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنے کے شرکا سے ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کہا کہ واسا ملازمین کو تنخواہوں کی مستقل بنیادوں پر ادائیگی کیلئے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے پورے سال کی تنخواہوں کی گرانٹ کے حصو ل کیلئے کام کرہے ہیں تین روز میں ملازمین کو تنخواہیں اداکردی جائیں گی۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

21 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

31 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

52 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

60 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

1 hour ago