پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی دور حکومت کے سستے گھر منصوبہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی دور حکومت کے سستے گھر منصوبہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے . منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پنجاب حکومت عالمی بینک سے 2 ارب 31کروڑ روپے کا قرض حاصل کرے گی .

منصوبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ شامل کیا جاچکا ہے جبکہ منصوبے کے تحت پنجاب کی مختلف تحصیلوں میں کم آمدنی والے لوگوں کیلئے 10 ہزار گھر بنائیں جائیں گے .

جن میں سے 700 گھر لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں تعیمر کئے جائیں گے . یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے اقتصادی ماہرین کی ایک ٹیم قرض کے حصول کیلئے عالمی بینک سے بات چیت کرے گی جبکہ پنجاب حکومت نے سستے گھر سکیم کے تتح بنائے جانے والے گھروں کو کم آمدنی والے لوگوں کو ساڑھے 14 لاکھ روپے میں گھر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں