آئی ایم ایف معاہدے میں پیش رفت کے بعد ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف معاہدے میں پیش رفت کے بعد ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا . انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قدر 1روپے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو گیا اسی طرح یوروکی قدر4روپے اور برطانوی پونڈکی قدر5روپے گر گئی .

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 211.75روپے سے گھٹ کر210.50روپے اور قیمت فروخت212روپے سے گھٹ کر211روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر211روپے اور قیمت فروخت214روپے سے کم ہو کر 212روپے پر آ گئی .

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 223روپے سے کم ہو کر219روپے اور قیمت فروخت226روپے سے کم ہو کر222روپے ہو گئی جبکہ5روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 262روپے سے گھٹ کر255روپے اور قیمت فروخت263روپے سے گھٹ کر258روپے پر آ گئی .

. .

متعلقہ خبریں