حج سے قبل ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ عازمین کی مدینہ منورہ آمد جانتے ہیں سب سے زیادہ عازمین کا تعلق کس ملک سے ہے ؟
ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی حکام نے بتایا ہے کہ اس سال حج سے قبل اب تک دنیا بھر سے مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 72 ہزار 562 عازمین پہنچ چکے ہیں .
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مدینہ منورہ پہنچنے اور روانہ ہونے والے عازمین حج کے اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے
کہ حج پروازوں کے آغازکے بعد سے اب تک 156,828 عازمین کی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد ہوچکی ہے
جبکہ لینڈ امیگریشن سینٹر نے 13,097 عازمین حج کا خیرمقدم کیا ہے .
وہ زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شہرنبی ۖ پہنچے تھے .
مدینہ میں قیام پذیرعازمین کی قومیتوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ (24,478) ہے .
اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش، عراق اور ایران سے تعلق رکھنے والے عازمین کی مدینہ منورہ میں پہنچ چکے ہیں .
. .