انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے پیش نظر مسافروں سے تقریباً 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے . یہ بھی پڑھیں:منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا یو اے ای حکام نے پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے کے اندر ایئرپورٹ کے مرکزی ہالز میں مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی پابندی عائد کی ہے . دبئی جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے 5 سے 6 گھنٹے قبل سٹی لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر پہنچ کر اپنی رجسٹریشن کروائیں، انہیں پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے کے اندر اپنے نمونے دینے ہوں گے اور نتائج کے لیے 90 منٹ انتظار کرنا ہوگا، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر مسافر چیک اِن کاؤنٹر کی طرف جائیں گے . **مزید پڑھیں: **کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی**** خصوصی رعایت دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یوم آزادی سے ایک روز قبل کے لیے اندرونِ ملک پرواز کے ٹکٹ خریدنے پر خصوصی رعایت کی پیش کش کی گئی ہے . ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن اندورن ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کی پیش کش کر رہی ہے، رعایتی ٹکٹ منگل سے دستیاب ہوں گے . انہوں نے کہا کہ سفر کے لیے کم قیمت والے ٹکٹ 14 سے 16 اگست 2021 کے دوران سفر کے لیے دستیاب ہوں گے . . .
(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکام کی جانب سے کووڈ 19 ریپڈ پی سی آر / آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے پابندیوں کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شروع کرے گی .
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے 12 سے 14 اگست تک سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا ہے اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کیے جائیں گے .
متعلقہ خبریں