وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے . جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف حکومت کے فلاحی پروگراموں کو بند نہیں کرے گی .

کامل علی آغا کے بیان کے جواب میں احسن اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کے تحریک انصاف حکومت کے عوامی فلاح کے پروگرام بند نہیں کیے جائیں گے وہ اسی طرح جاری رہیں گے .

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا . اپنے بیان میں انہوں نے کہا شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے .

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے .

کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، ان شاء اللہ ، سابق وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے . یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے . انہوں نے کہا میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اطلاعات کو جگہ دینے سے اجتناب کرے گا .
ا اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے . آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراٴْن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے . انہوں نے کہا آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا .

. .

متعلقہ خبریں