لاہورائیرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہورائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات رک نہ سکے، قومی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،تفصیلات کے مطابق شارجہ سے آئی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے میں 168 مسافر سوار تھے، کپتان نے بحفاظت طیارے کو ائیر پورٹ پر اتار لیا،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا، اور طیارے پرواز کے قابل نہیں رہا،جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی انجئنرنگ ٹیم لاہور آئے گی اورو ہی طیارے کو پہنچانے والے نقصان کا اندازہ لگائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو ہفتے کے دوران چار طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

سی اے اے نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ائیر لائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا۔ یاد رہےکہ تین روز قبل بھی کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف ایک سو تینتالیس کیساتھ پرندہ ٹکراگیا تاہم کپتان نے مہارت کیساتھ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پربحفاظت اتار لیا، پرواز میں ایک سو بیس مسافرسوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل عملے نے اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا تھا ، پرندے ٹکرانے کے واقعے کے بعد لاہورسے کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 144کومنسوخ کردیا گیا تھا۔ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی وجہ سے تین پروازیں متاثر ہوئیں ۔ایک ہفتے قبل بھی لاہور ائیر پورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے پرواز حادثے بال بال محفوظ رہی تھی، اور طیارے کو نقصان پہنچا تھا لاہور ایئرپورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ل استنبول جانے والی ترکش ائیرلائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی تھی ۔ ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا تھا

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 min ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

34 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

37 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

56 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

57 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago