عالمی منڈی میں تیل نمایاں سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں تیل نمایاں سستا ہوگیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کے لیے استثنیٰ دینے کی خبر آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریبا 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 107.16 ڈالر ہو گئی ۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی کہ 7.74 ڈالر کم ہو کر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیشت میں سست روی کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے، اسی باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یہ پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہو گا۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان برطانوی خام تیل کا خریدار ہے۔ گزشتہ ہفتے تک عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 120 ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔ تاہم امریکا اور دیگر کئی مغربی ممالک کی جانب سے شرح سود میں غیر معمولی اضافہ کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اثرات پڑنے لگے۔ عالمی معیشت میں سست روی آنے کی اطلاعات پر تیل کی عالمی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا اور چند روز کے دوران ہی برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 10 ڈالرز تک کی کمی ہو چکی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ امید ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، ایسا ہونے پر پاکستان بھی صورتحال کا فائدہ اٹھائے گا۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

32 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

35 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

53 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

54 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

1 hour ago