کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں نیوٹرل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتے ہیں؟ اگر ادارے نہ چاہتے تو ہماری حکومت نہ گرتی، اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کے معاملات طے پاگئے تھے لیکن ن لیگ راتوں رات پیچھے ہٹ گئی۔ انہوں نے اے آروائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ طے ہوا تھا ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی، یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد الیکشن کی کال دی جائے گی،ن لیگ راتوں رات اپنے مئوقف سے پیچھے ہٹ گئی،معاملات طے ہوگئے تھے ن لیگ سمجھی ہم کمزور ہوگئے تو پیچھے ہٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ادارے نہ چاہتے تو ہماری حکومت نہ گرتی، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتی ہے؟ سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آچکا ہے اب سب کچھ عوام کو پتا چل جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت شریف اور زرداری خاندان کے ذاتی مسائل ہیں۔دونوں خاندان جاہتے ہیں ان کے کیسز معاف کر دیئے جائیں۔دونوں خاندانوں پر رربوں کے کیسز ہیں کیسے جوڑا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں نیوٹرل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔نیب قانون میں جو ترمیم ہوئی اس میں اداروں نے نیوٹرل ہونا ہے تو تباہی ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو ہم کہتے ہیں لیکن اصل قصور سیاستدانوں کا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہو سکتا۔مزید برآں فواد چوہدری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لئے سائفر بھیج کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی گئی، خرم دستگیر نے مان لیا رجیم چینج کرنے کے بعد کیسز معاف کردئے جائیں گے۔
سابق وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 10 ایم این ایز کو ٹارگٹ کیا گیا، اس کے بعد 6 مزید ایم این ایز سے رابطہ کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ٹوٹل 22 ایم این ایز اس ایجنڈے کا حصہ بنے، رجیم چینج کے معاملے عوام کا سب سے بڑا ردعمل پریڈ گراونڈ کے جلسے میں آیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا یہ سازش بیرونی ہے، اکتوبر سے پہلے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہم الیکشن کیلئے تیار نہیں۔

Recent Posts

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

7 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

30 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

32 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

35 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

50 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 hour ago