بلوچستان بجٹ 2022-23 دو روز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سامنے آگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان بجٹ 2022-23 دو روز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے بجٹ کی تیاری کے دوران بیوروکریسی نے وزیراعلی بلوچستان کی بجائے سیاسی جماعتوں کے احکامات مانے جس کی وجہ سے صوبے کا بجٹ دو روز تک تاخیر کا شکار رہا۔رپورٹ کے مطابق بیوروکریسی نے ایسا قدم اٹھا لیا تھا جس نے عین موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشکلات بڑھا دی تھی۔
بلوچستان بجٹ کی تیاری کے دوران دو سیکرٹریز کی سیاسی جماعت سے ملی بھگت سامنے آئی ہے۔سیکرٹریز نے اہم مذہبی سیاسی جماعت کے صوبائی سربراہ کی من مانیاں تسلیم کی اور پارٹی کو 40 ارب روپے کی اسکیمیں بجٹ کا حصہ بنانے میں مدد کی۔
وزیراعلی بجٹ میں موجود 40 ارب روپے کی سکیموں سے بھی لاعلم رہے۔سیکریٹریز کے اقدامات اس وقت وزیر اعلی کے علم میں آئے جب بجٹ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوا۔

دستاویز میں 40 ارب روپے کی سکیمیں شامل کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر بجٹ دو روز تاخیر سے پیش ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو 40ارب کی سکیموں کو بجٹ دستاویزات کا حصہ بنانے پر مجبور ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بیوروکریسی کے اقدام کے نتیجے میں بجٹ خسارے میں اضافہ ہوگیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اب بجٹ منظوری کے بعد بیوروکریسی میں اہم تبادلے اور تقرریاں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ و ترقیات اور سیکرٹری خزانہ قدوس بزنجو کے ریڈار پر آگئے۔دوسری جانب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان حکومت بالکل صحیح سمت پر گامزن ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے لئے اجتماعی مفادات کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مالی سال بجٹ برائے 2022-23 بناتے وقت ہر طبقے کی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔نچلے طبقے کے لئے خصوصی پیکجزکے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں ۔بلوچستان بجٹ میں ہم نے بلوچستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے 42 ارب مالیت کے کئی نہایت اہم منصوبے منظور کرائے ہیں جو آنے والے وقت میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

24 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

34 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

55 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

2 hours ago