ملک شدید معاشی بحران کا شکار، بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نے کہاکہ پاکستان اس وقت شدید معاشی و سیاسی بحران میں پھنس چکا ہے غربت اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور روز مرہ پیدا ہونے والے غیر یقینی صورتحال، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور نوجوان سیاسی کارکنوں کی جبری طور پر لاپتہ ہونے، تعلیمی اداروں میں ریاستی مداخلت نے مسائل و مشکلات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں کیا، یاد رہے کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مراحل کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام نے متعدد اضلاع میں نیشنل پارٹی کو خاطر خواہ مینڈیٹ دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران میں مبتلا ہوچکا ہے بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے حکمرانوں کی غلط سیاسی و معاشی پالیسیوں کے سبب ملک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے بے بس ہے ان کی مرضی و منشاء سے تیل و گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے،بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں تمام ادارے مفلوج ہوچکے ہیں بلوچستان میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں بلوچستان میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے کارکن آئندہ ہونے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کریں عوام سے رابطوں کو مضبوط بنائیں اور پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری بھی شروع کریں، انتخابی منشور کی تیاری کے لیے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کی سربراہی میں چاروں صوبائی صدور اور دیگر سیاسی قائدین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی،اجلاس سے پنجاب کے صدر ملک ایوب، بلوچستان کے صدر رحمت صالح بلوچ، پشتونخواہ کے صدر ڈاکٹر سرفراز خان، آغا گل، مجید ساجدی، خیربخش بلوچ، یاسمین لہڑی، راحت خان بلیدی، فدا حسین دشتی، سعد دیوار، یونس بلوچ، ایوب قریشی، چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)زبیر بلوچ، عبدالصمد رند، اسلم بلوچ، منصور بلوچ، ایڈووکیٹ چوہان، ایڈووکیٹ شہباز بلوچ، ستار لانگو، شاہینہ رمضان، راحت ملک اور دیگر ساتھیوں نے خطاب کیا، حاجی فاروق شاہوانی، خدائے رحیم لہڑی، ملک نثار قمبرانی اور صدام لانگو نے خصوصی شرکت کی، مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام وحدت سکریٹریز نے اپنے اپنے رپورٹ بھی پیش کئے،مرکزی کمیٹی کا اجلاس 23 جون کو بھی جاری رہے گا تمام ساتھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Recent Posts

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

3 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

28 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

38 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

59 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago