جنید صفدر کا لندن کا گھر کیسا ہے؟ نجم سیٹھی کی نواز شریف کے ساتھ وائرل ہوئی تصویر کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”میاں نواز شریف کو ڈاکٹر نے تازی ہوا لینے کا مشورہ دیا تھا۔ میں بھی چونکہ لندن میں تھا تو انھوں نے مجھے کہا کہ چلو یار جنید سے ملنے چلتے ہیں۔ تھوڑی آؤٹنگ ہوجائے گی۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ میاں صاحب سے ملنے کا موقع کون چھوڑتا ہے اسی لئے میں ان کے ساتھ چل پڑا”
وائرل تصویر کگ پیچھے کیا کہانی تھی؟
یہ کہنا ہے ملک کے نامور صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کا جن کی گزشتہ دنوں نواز شریف کے ساتھ کشتی میں بیٹھی تصویر وائرل ہوئی۔ لوگوں نے تصویر پر میمز بھی بنائے۔ اسی حوالے سے 24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے تصویر کا پس منظر بتایا۔


جنید صفدر کا گھر اندر سے کیسا ہے؟
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کیمبرج یونیورسٹی میں ماسٹرز کررہے ہیں۔جنید کی حال ہی میں عائشہ سے شادی ہوئی ہے جس کے بعد دونوں میاں بیوی چھوٹے اور سادہ سے فلیٹ میں رہتے ہیں۔ جیسا کہ پاکستان میں سوچا جاتا ہے کہ جنید صفدر کا گھر بہت عالیشان ہوگا اور نوکر چاکر ہوں گے ویسا وہاں کچھ نہیں تھا۔


نجم سیٹھی نے میاں نواز شریف سے ملاقات کا احوال سناتے ہوئے بتایا کہ میاں صاحب کو کھانے پینے کا بہت شوق ہے اور چونکہ وہ پہلے بار نواسے کے گھر جارہے تھے اس لئے انھوں نے آلو گوشت، دال چاول وغیرہ پکوا کر پیک کروا لیے۔ میں اور میری بیوی جگنو آم لے کر گئے تھے تو ہم نے آم بھی ساتھ رلھ لیے۔


میاں صاحب کے خاندان کے ساتھ دریا کی سیر
دریا کی سیر کی جس میں جنید صفدر، ان کی بیگم اور رشتے دار اور میں، جگنو اور میاں نواز شریف دو کشتیوں میں سوار تھے۔ میاں صاحب مسلسل کشتی چلانے والے سے سوال پوچھ رہے تھے کہ اس دریا کا پانی کتنا گہرا ہے کہیں یہ نہ ہو کہ کشتی الٹ جائے پھر ہم کیا کریں گے وغیرہ وغیرہ۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

2 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

9 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

11 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

12 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

17 mins ago

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

26 mins ago