حکومت نے کیا واقعی مہنگے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس ختم کر دیا ؟ ملک بھر میں پھیلی افواہوں کی سچائی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے غیر منظور شدہ سیل فون رکھنے والے بہت سے افراد نے اپنے ہینڈ سیٹس پر مقامی سیلولر نیٹ ورکس بحال دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دوسروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بلاک

شدہ فونز میں سم ڈال کر چلانا شروع کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی آمد کے 60 روز کے اندر اگر مطلوبہ ڈیوٹی/ٹیکس جمع نہ کرایا جائے تو پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ فونز کو ملک میں سم کارڈ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا البتہ ایسے فونز کو وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک کر کے استعمال میں لایا جاسکتا ہے جہاں ایک طرف چند لوگ اسے تکنیکی خرابی سمجھ رہے ہیں، وہیں یہ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں کہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مہنگے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس ختم کر دیا ہے اور پی ٹی اے کو ان ڈیوائسز کو ان بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم صارفین کی خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی کیونکہ پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ کچھ تعداد میں پی ٹی اے سے غیرمنظور شدہ سیل فونز کو بحال کرنا ایک باقاعدہ مشق تھی جس کا مقصد لوگوں کو سروسز کا استعمال جاری رکھنے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کی ترغیب دینا ہے۔پی ٹی اے کے ترجمان خرم علی مہران نے بتایا کہ یہ اتھارٹی کی طرف سے لوگوں کو اپنے فون رجسٹر اور ٹیکس ادا کرنے کے سلسلے میں ترغیب دینے کے حوالے سے قائل کرنے کی مشق ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ غیررجسٹرڈ فونز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ 60 روز کے اندر کسی بھی وقت خود بخود بلاک ہو جائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

3 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

16 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

24 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

51 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago