کنواری لڑکی ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کر سکتی وفاق المدارس نے بیوہ ، طلاق یافتہ کی شادی سے متعلق بھی واضح کردیا

لاہور، کراچی (قدرت روزنامہ)جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی۔ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کی پابند ہے

جو کہ اس کا باپ اور دادا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی تیسرا شخص شرعی ولی کی حیثیت نہیں رکھتا ۔البتہ عورت کے بیوہ یا طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں شادی کا فیصلہ وہ خودکر سکتی ہے۔ اسلام میں جبری شادی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ لڑکی کے ولی کو بھی اس کی رضامندی سے شادی کرنی چاہیے ۔شادی زبردستی مسلط نہیں کی جاسکتی ۔لڑکی کی رضا مندی شامل نہ ہو تو نکاح نہیں ہو سکتا۔دوسری جانب کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اس وائرل کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے سے مختلف باتیں بتا کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے والدین نہ انہیں اپنے گھر میں جینے دیتے تھے اور نہ اب شادی کے بعد جینے دے رہے ہیں۔نا صرف یہ بلکہ دعا زہرہ نے اپنے والدین کے حوالے سے یہ تک کہہ دیا کہ انہیں اب اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 min ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

29 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago