لندن میں سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف

لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سیوریج لائن سے پولیو وائرس ملنے کا انکشاف ہوا ہے .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ پولیو وائرس شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے .

پولیو کے شواہد گٹر سے ملنے پر یوکے ہیلتھ ایجنسی نے نیشنل انسیڈنٹ ڈکلیئرکردیا . ممکنہ طور پر پولیو وائرس حال ہی میں برطانیہ آئے کسی شخص کے ساتھ آیا ہے .

ممکنہ طور پر پولیو وائرس لانے والے شخص کو حال ہی میں ویکسین بھی لگی ہوگی . حکام کا خیال ہے کہ پولیو وائرس شمالی لندن میں قریبی تعلق رکھنے والے کچھ افراد میں پھیل گیا ہے .

پولیو وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے فوری تحقیقات سے پھیلنے کی جگہ کا تعین کیا جائے گا . خیال رہے کہ 1950 میں برطانیہ میں پولیو عام تھا، تاہم 2003 میں اس کا خاتمہ کردیا گیا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں