کراچی (قدرت روزنامہ) دو ماہ بعد ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ڈالر ایک دن میں پانچ روپے سے زائد سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے۔کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔یہ دو ماہ بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے چھ روپے کم ہوئی۔ حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوئے کیوں کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ِ، جس کے تحت آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے ، آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتے کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی ، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے اقدامات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے، معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا جب کہ اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوچکی ہے ، اگلے سال کے دوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔اسی طرح ۔ اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پی ایس ایکس میں کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس 204 پوائنٹس اوپر گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا سفر 7…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا حال…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کے عوام اور کرکٹرز کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراٹے کمبیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اگلے ایونٹ میں…