لاہور کی گوالمنڈی سے بہترین کھانا ملتا ہے،مریم اپنے بیٹے کی شادی یہاں کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے والد، دو بھائی، کزن اور چچا سب اشتہاری اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں . ذرائع کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نہ جانے آپ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے .

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے . انہوں ں ے کہا کہ آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی . مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں . بیرسٹر شہزاد اکبر ں ے کہا کہ گوالمنڈی لاہوربہترین کھانا پیش کرتا ہے جہاں آپ اور تمام دوسرے اس میں شرکت کرسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں . یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کیساتھ شادی طے پا گئی ہے . مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا . دونوں خاندانوں نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں . مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی . شرکت نہ کرنے کی وجہ میرے خلاف جعلی کیس اور نام ای سی ایل میں ہونا ہے . دلہے کی والدہ نے کہا کہ جب والدہ فوت ہوئی تو میں جیل میں تھی . اب میں بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی . ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے باہرجانے کیلیے کوئی درخواست نہیں کروں گی، میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں . خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک ہوں گی . . .

متعلقہ خبریں