وزیرخزانہ نے پیٹرول سستا کرنے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب ہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں ، اور یقین دلاتے ہیں اگر تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوئیں تو پاکستان میں جو کرسکتے ہوئے وہ کریں گے، مفتاح اسماعیل نے بتایاکہ حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جس میں پیٹرول اور ٰڈیزل پر نقصان نہیں ہورہا، اس سے پہلے پیٹرول مصنوعات کو نقصان میں فروخت کر رہے تھے، انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، جبکہ امیروں پر ٹیکس بڑھایا ہے، اسٹاک ایکس چینج میں تیزی آئی ہے ، جبکہ ڈالر کی قیمت بھی نیچے آرہی ہے، ہم معاشی استحکام لا رہے ہیں جو انہوں نے ختم کردیا تھا ،انکا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج بھی گھی 300 روپے کلو دے رہے ہیں، ہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے اور آٹا 40 روپے فی کلو دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے ، بجٹ میں کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا ،وزیراعظم پر ٹیکس بڑھ جائے گا جبکہ مجھ پر بھی 20 سے 25 کروڑ ٹیکس بڑھے گا ،انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی پاکستان میں ایسے نازک حالات نہیں دیکھے ،کل چین نے 2 اعشایہ 3 بلین ڈالرز کا قرض منظورکیا ، امید ہے چین سے قرض کی رقم پیر تک آجائے گی ، ادھر شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ یہ کس کو بے وقوف بنا رہیں کہ پاکستان دیوالیہ پر تھا، روپیہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے نیچے آیا،انکو اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

28 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 hours ago