تبو کے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ اداکارہ تبوابھی تک غیر شادی شدہ ہیں، جبکہ ان کے ساتھ اداکاروں اور اداکاراؤں کے بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔
لیکن تبو ابھی تک کنواری کیوں ہیں؟ کیوں انہیں ابھی تک اپنا شریکِ حیات نہ مل سکا؟ کیا ان کی بھی کوئی ادھوری محبت ہے؟ یا بولی وڈ کی فلموں کی طرح ان زندگی میں بھی کوئی وِلن رہا ہے؟
سوال کئی ہیں لیکن جواب صرف تبو کے پاس ہے۔ تبو نے اپنی زندگی میں کسی کی عدم شمولیت کا ذمہ دار اپنے سب سے بہترین دوست اجے دیوگن کو قرار دیا ہے۔تبو اور اجے دیوگن کو 90 کی دہائی کی آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی بلاک بسٹرز دیں۔
تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ وجے پتھ (1994)، حقیقت (1995)، ٹچھک (1999)، درشیم (2015)، گول مال اگین (2017) اور دے دے پیارے دے (2019) جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ تبو نے حال ہی میں اجے دیوگن کے حوالے سے جو انکشاف کیا ہے، وہ انتہائی دلچسپ ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن ان کی جاسوسی کیا کرتے تھے۔ اتنا ہی نہیں، وہ ان لڑکوں کو بھی دھمکاتے تھے، جو ان کے آس پاس بھٹکتے یا بات کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی سمیر کے پڑوسی تھے۔ جب تبو کافی چھوٹی تھیں، سمیر اور اجے مل کر ان کی جاسوسی کیا کرتے تھے اور جو لڑکا ان کے آس پاس بھٹکتا یا ان سے بات کرتا تو دونوں اسے دھمکایا کرتے تھے۔
تبو کا کہنا تھا کہ میں آج سنگل ہوں تو اس کے پیچھے کی وجہ صرف اور صرف اجے دیوگن ہی ہیں، کیونکہ اجے دیوگن ان کے بھائی کے ساتھ مل کر ان پر نظر رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی لڑکا نہیں ہے۔شادی کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے تبو نے کہا کہ اگر کوئی ہے جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں تو وہ اجے ہیں۔
تبو کا کہنا تھا کہ وہ ایک بچے کی طرح ہیں اور پھر بھی پروٹیکٹیو ہیں۔ جب وہ آس پاس ہوتے ہیں تو سیٹ پر ماحول اچھا اور کشیدگی سے پاک ہوتا ہے۔ ہم دونوں کا رشتہ بہت خاص ہے۔ آرجے سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو میں تبو نے کہا تھا کہ اجے دیوگن انہیں کبھی شادی کرنے کو نہیں کہیں گے۔
تبو نے کہا تھا کہ اجے دیوگن انہیں بہت اچھے سے جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ میرے لیے کیا صحیح ہے۔ اس پر سدھارتھ نے اجے دیوگن سے پوچھا کہ تبو کے لیے کیا صحیح ہےَجس پر اجے دیوگن نے کہا، ‘ہم اس کے لیے صحیح ہیں‘۔اجے دیوگن نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ایسے ہیں۔
خیال رہے کہ تبو اور اجے دیوگن کی جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ستارے اب ‘درشیم 2‘ اور ‘بھولا‘ میں بھی اسکرین اسپیس شیئر کریں گے، جو کہ ایک ایکشن ڈرامہ ہے اور تمل فلم ‘کیتھی‘ کی ریمیک ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago