نیب کا قانون تبدیل ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی احتساب آرڈیننس 1999میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت ریگولیٹری باڈیزکے کیسز پر نیب اختیار ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب قانون تبدیل ہو گیا، قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت ٹیکس، وفاقی، صوبائی کابینہ کونسلز اسٹیٹ بینک کے فیصلے نیب اختیار سے باہر ہوگئے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک ڈپٹی چیئرمین ادارےکے سربراہ ہوں گے اور ڈپٹی چیئرمین نیب کا تقرر صدر کےبجائےاب وفاقی حکومت کرے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ترامیم سے وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت ریگولیٹری باڈیز کے کیسز پر نیب اختیار ہوگیا اور مالی فائدہ لینے کے ثبوت کے بغیرطریقہ کارکی خرابی پر نیب کارروائی نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قانون میں مقدمہ ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر ہوگی، نیب قانون میں محض گمان پر ملزم کو سزا کی شق ختم کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب ملزم فراریاشہادتیں ضائع کرنےکے شواہد پروارنٹ کرسکیں گے تاہم نیب افسران پر انکوائری یا انوسٹی گیشن کی تفصیل عام کرنے پر پابندی عائد ہوئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انکوائری یا انویسٹی گیشن تفصیل عام کرنیوالے نیب افسرکو1سال قید،10لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ عوام الناس سے دھوکے پر 100 شکایات سے کم پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 min ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago